سرنکوٹ //سرنکوٹ بازار سے گزرنے والی سڑک پر بدترین جام لگنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں اور راہگیروں کو سخت مشکلات کاسامناہے ۔ہاڑی محلہ کے مقام پر ہمیشہ کی طرح ٹریفک جام لوگوں کی لئے سر درد بنا ہوا ہے۔جام میں پھنسے لوگوں کاکہناہے کہ پولیس اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔انہوں نے کہا کہ ایک تو بازار میں سڑک پہلے سے ہی تنگ ہے اور لوگ سڑک کے کنارے ریت اور بجری کے ڈھیر لگا دیتے ہیں جس سے جام لگ جاتا ہے اور عام لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔طاہر نامی ایک نوجوان نے کہا کہ یہاں یہ معمول بن چکا ہے اور پولیس کی جانب سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا رہی جس سے لوگ بھی بغیر کسی خوف کے ریت اور بجری کے ڈھیر سڑک کنارے جمع کر دیتے ہیں۔مقامی لوگوں نے کہاکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔