سرنکوٹ//محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے سرنکوٹ اور لسانہ میں سوئوچھتا دیوس مناکر لوگوںکو صفائی ستھرائی کا پیغام دیاگیا ۔بلاک ڈیولپمنٹ افسر سرنکوٹ محمد قدیر چاڑک کی قیادت میں سرنکوٹ میں ایک پروگرام منعقد ہواجس میں لوگوں پر زور دیاگیاکہ وہ اپنے گھر اور آس پاس کے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں اور کھلے میں رفع حاجت نہ کریں ۔ بی ڈی او نے کہاکہ ان گائوں کو اوپن ڈیفیکیشن فری کا درجہ قرار دینے کیلئے محکمہ کا تعاون کیاجائے جو ابھی تک اوڈی ایف نہیں ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں عوامی سطح پر مہم چلائی جانی چاہئے ۔انہوںنے بتایاکہ محکمہ کی طرف سے سکولوں میں اس مہم پر مقابلے کروائے جائیںگے ۔دریں اثناء لسانہ میں بھی اسی طرح کا پروگرام منعقد کیاگیا جس کی صدارت بی ڈی او لسانہ غلام مصطفی نے کی۔