ٹنگمرگ //سرمائی کھیلوں میںسکیٹنگ کورس میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ٹنگمرگ کی کھلاڑی صبیہ نبی کو شیر کشمیر سپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ صبیہ نبی دختر غلام نبی ڈار ساکنہ قاضی پورہ کو گزشتہ دنوں سپورٹس کونسل سرینگر کی سپورٹس افسر نذہت آرہ نے سرمائی کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر شیر کشمیر سپورٹس ایوارڈ سے نوازاہے ۔صبیہ نبی نے نئی دہلی سے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ انھونے 11 سال کی عمر سے ہی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام کیمپ سے اسکیٹنگ کورس کی شروعات کی ۔صبیہ نبی نے کہاکہ انھوںنے ہواس اسکول کپ میں دوسری پوزیشن جبکہ گلمرگ ڈربی کپ میں دوسری اور ہوٹلرس کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انہوںنے کہاکہ 2018 میں ایران میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی اور2014 میں اولی میں منعقدہ جونیر نیشنل کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ صبیہ نے2017 سے 2019 تک سٹیٹ مقابلوں میں حصہ لیکر 2 گولڈ میڈل جیت لیے جبکہ 2020 میں کھیلو انڈیا 20 /20 میں بھی 2 گولڈ میڈل حاصل کیے اور اب تک صبیہ نبی نے 6 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔