سرمائی اجلاس کا تیسرا دن | ایوان بالامیںاپوزیشن کا ہنگامہ

نئی دہلی// ایوان با لا راجیہ سبھا میں 12 ارکان کی معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کو دب بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ ایوان میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے معطل ارکان کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی لیکن ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ چیئرمین اس سلسلے میں اپنا فیصلہ دے چکے ہیں ، اس لیے وہ اس پر کچھ بھی سننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
 
 
 

معطل اراکین کا پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنا 

نئی دہلی//یو این آئی// پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں ‘غیر مہذب برتاؤ’ کی وجہ سے معطل کیے گئے 12 اراکین پارلیمنٹ بدھ کو اس کارروائی کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیشن کے دوران ہر روز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھرنے پر بیٹھیں گے ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور وہ ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کے لئے پہنچے ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور کئی دیگر پارٹیوں کے لیڈر بھی حمایت میں پہنچے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا ‘‘ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ راجیہ سبھا کے تمام 12 معطل ارکان پارلیمنٹ کی معطلی واپس لی جائے ۔
 
 

معاون تولیدی ٹیکنالوجی بل منظور

نئی دہلی// لوک سبھا نے کل صوتی ووٹ کے ذریعہ محفوظ سروگیسی اور غیر اخلاقی کام کرنے والوں کو سزا دینے کا بل منظور کیا۔وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے معاون تولیدی ٹیکنالوجی (ریگولیشن) بل 2020 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بل میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں سے موصول ہونے والی اہم تجاویز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں 21 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو معاون تولیدی ٹیکنالوجی اپنانے کا حق دیا گیا ہے ۔
 
 
 

پارلیمنٹ ہاؤس کے  کمرے میں آتشزدگی

نئی دہلی// پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں بدھ کے روز آگ لگنے سے کمپیوٹر اور فرنیچر جل کرخاک ہو گئے ۔دہلی فائر سروس کے مطابق کمرہ نمبر 59 میں آگ لگ جانے سے کمپیوٹر اور فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔ جس کمرے میں آگ لگی تھی اس کے ارد گرد میڈیا اہلکاروں کے کام کرنے کے لیے کمرے ہیں۔