اشرف چراغ
کپوارہ // 4نومبرکی سرد صبح کپواڑہ کے نوجوانوں کے جوش اور جذبے نے اس وقت گرم کر دی تھی جب انہوں نے ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام ترہگام’ منی میراتھن ‘میں حصہ لیا۔ میراتھن میں کپواڑہ اور ترہگام کے 151 لڑکوں اور 28 لڑکیوں کی شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے بالترتیب 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ترہگام سومو اسٹینڈ سے شروع ہونے والی یہ دوڑہری باتر گام، گوشی پل اور ہانجی پورہ سے ہوتی ہوئی آخر کار گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کنن میں اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کا اختتام پہلے پانچ لڑکوں اور لڑکیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔ لڑکوں میں گونی پورہ ہایہامہ کے اسلم علی ڈار نے پانچویں، ترہگام کے باسط عزیز ٹنذو نے چوتھے، لدرون کے امیر احمد میر نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ زرہامہ کے سمیر خان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ گولڈ میڈل کرالپورہ کے طاہر عزیز نے 34 منٹ 52 سیکنڈ کے ساتھ اپنے نام کیا۔ لڑکیوں میں حیان کی انعم محمد پیر پانچویں، ترہگام کی ارم جاوید وانی چوتھے نمبر پر، کانسی کا تمغہ گوگلوسہ کی مہوش ہلال نے حاصل کیا جبکہ ترہگام کی حمیرا حامد ٹنذو نے سلور میڈل حاصل کیا۔ کپواڑہ کی گولڈن گرل ترہگام کی سمرن منظور شاہ تھیں جنہوں نے 27 منٹ 30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی۔