جموں // پاک بھارت سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی اہلکار گرمان سنگھ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔26سالہ اہلکار کٹھوعہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ سے شید زخمی ہوا تھا۔بی ایس ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ جوابی کارروائی میں پاکستانی رینجرس کے سات اہلکار مارے گئے جس کی پاکستان نے تردید کی تھی۔اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے کل کہا کہ وہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں سے سرحد پر خاموشی ہے لیکن تنائو کی صورتحال جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کارروائی کی جائے گی اسکا بھر پور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ’’ہاں گذشتہ24گھنٹے سے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پرپر بالکل سکوت ہے اور ہمیں اس صورتحال کے بدلنے پر کوئی شک بھی نہیں ہے تاہم ہم کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے لئے مکمل طور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی جانب سے سرحدی تعمیرات کھڑی کی جارہی ہے تو مجھے لگتا ہے بی ایس ایف کو اس کی مکمل واقفیت ہے اور وہ ان کا ہر ممکن جواب دینے کے لئے مکمل طور تیار ہیں۔