راجوری //ضلع راجوری کے سرحدی علاقہ پریالی میں محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کے مابین بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں پیدا ہوا معاملہ حل کروانے پر مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اورنیشنل کا نفرنس لیڈر و سابقہ جج مظفر خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔سرحدی علا قہ پریالی کی عوام نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں بنکروں کی تعمیر شروع کی گئی تھی تاہم مذکورہ علا قہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے بنکروں کی تعمیر روک دی گئی تھی لیکن نیشنل کا نفرنس لیڈر اور سبکدوش جج مظفر خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او کیساتھ بنکروں کی تعمیر کے معاملہ کو اجاگر کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر ڈی ایف او راجوری نے موقعہ پر جا کر معاملہ حل کیا ۔یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں نمبردار پریالی نثار خان ،سرپنچ پریالی ممتاز بیگم ،شکیل احمد حاجی محمد یعقوب ودیگران نے این سی لیڈر اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پریالی گاوں صفر لائن کے نزدیک واقع کے جو کہ پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے بُری طرح متاثر ہو تا ہے۔