وجے پور//نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکریٹری اورسابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے حکومت سے پرزورمانگ کی ہے کہ انٹرنیشنل بارڈ رکے پانچ کلومیٹردائرے کے اندررہنے والے نوجوانوں کوفوج اورپیراملٹری فورسزمیں بھرتی کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔اسمبلی حلقہ وجے پورکے رام گڑھ میں سلاریان نندپورمیں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے سلاتھیہ نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگ آئے روزگولہ باری سے متاثرہوتے ہیں اورفصل بیجائی اورکٹائی کے وقت بھی انہیں شدیدمشکلات جھیلناپڑی ہیں اوران لوگوں کی زندگی پرمضراثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کی معاشی حالت کے پیش نظرحکومت کوچاہیئے کہ انٹرنیشنل بارڈرکے پانچ کلومیٹردائرے کے اندررہنے والے نوجوانوں کوفوج اورپیراملٹری فورسزمیں بھرتی کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔انہوں نے کہاکہ متعددبار مرکزی حکومت نے سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنے کے وعدے کئے ہیں لیکن ابھی تک وہ وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔انہوں نے وزارت داخلہ سے اُمیدکہ وہ اس سلسلے میں مثبت اقدامات اٹھائے گی ۔انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کوبہتررہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں اورمتبادل رہائش گاہیں دی جائیں۔سلاتھیہ نے نیشنل کانفرنس کارکنان پرزوردیاکہ وہ لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ کرنے کیلئے کام کریں۔تقریب کے دوران متعددکانگریس اوربی جے پی ورکروں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی جن میںپیاراسنگھ ،رمیش سنگھ،سرجیت سنگھ ،جسبیرسنگھ،روی سنگھ اورلڈی سنگھ شامل تھے۔سلاتھیہ نے این سی میں شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کاوالہانہ استقبال کیااورتلقین کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کوزمینی سطح پرمضبوط کریں۔اس موقعہ پر سرپنچ حضرات رام پال شرما، موہن لال شرما، درشن سنگھ،آشاکماری کے علاوہ بلاک صدریان سی رام گڑھ موہن سنگھ پٹی اورضلع سیکریٹری این سی اوم پرکاش اتری بھی موجودتھے۔