سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرحدی علاقہ گریز،کرناہ اور دیگر سرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوںکا رابطہ مسلسل منقطع رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غذائی اجناس اور ضروریاتِ زندگی کی کمی ہے اور دوسری جانب ادویات کی قلت بھی ہونے لگی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ان علاقوں کے مریض علاج و معالجہ کیلئے بھی کسی دوسرے علاقے میں جانے سے بھی قاصر ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ نے بیکن اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان علاقوں کا سڑک رابطہ جنگی بنیادوں پر بحال کرکے وہاں ضروریاتِ زندگی کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔