راجوری //فوج کی طرف سے نوشہرہ کے سرحدی علاقوں میں سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت صفائی مہم چلائی گئی ۔یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی جس دوران سرحدی علاقوں کے لوگوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بتایاگیا اور ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کی تلقین کی گئی ۔فوج کے مطابق مہم کے دوران اہلکاروں نے مقامی لوگوں کے صفائی کے تئیں رویہ میں تبدیلی لانے کی کوشش کی ۔اس دوران مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر مہم میں حصہ لیا ۔ہفتہ بھر چلنے والے پروگرام میں جانکاری بھی پھیلائی گئی ۔