Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سرجیکل اسٹرایئک سالگرہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//اے آئی پی سربراہ نے سرکار کی طرف سے 29ستمبر کو مبینہ طور سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سرجیکل اسٹرایئکوں کی سالگرہ کے موقعہ پر اسکولوں میں تقاریب منعقد کرانے اور پھر ان تقاریب کی ویڈیو گرافی کرکے اسے اعلیٰ حکام تک بھیجنے کے احکامات جاری کئے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نئی دلی کشمیر کو تجربہ گاہ کے طور استعمال کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انجینئر رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’گذشتہ تیس برسوں سے تشدد کی چکی میں پسے جا رہے کشمیریوں کو صرف اور صرف امن کی ضرورت ہے اور انہیں تشدد کے واقعات اور جنگی مشقوں کو لیکر جشن منانے والے نہ صرف تنگ نظر ہیں بلکہ حقائق سے کوسوں دور ہیں ۔ بہتر رہتا اگر آج مرکزی سرکار ان سرجیکل اسٹرائیکوں کی سالگرہ کے موقعہ پر سرحدی علاقوں کے اُن لوگوں کیلئے جن کی زندگیاں ان روز روز کے ہنگاموں کی وجہ سے اجیرن بن چکی ہیں جامع ترقیاتی اور دیگر پیکیجوں کا اعلان کرتی لیکن سرحدوں سے ہزاروں میل دور شیش محلوں میں رہنے والے حکمران مظلوم کشمیریوں سے اس بات کا جشن منوانا چاہتے ہیں جس نے اُن کی جوانیاں ، اُن کے بیٹے اور اُن کا سکون چھینا ہے ۔ پوچھا جا سکتا ہے کہ اگر خود ہندوستانی فوج اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پاکستان اُن کے بقول جنگجوئوں کو کشمیر بھیج رہا ہے اور سرحد کے اُس پار عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپ کام کر رہے ہیں تو پھر کیا یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ یہ سرجیکل اسٹرائیکس کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔ کشمیر کے لوگ ہرگز اس بات پر خوش نہیں کہ اُن کی سرزمین کو بارود اور گولیوں کا مسکن بنایا جائے اور چپے چپے پر انسانوں کا خون گرے۔ یہ بات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ گذشتہ تیس برسوں سے اہل کشمیر نے جو مصیبتیں دیکھی ہیں اس سے نہ صرف اُن کی ذہنی حالت مفلوج ہو گئی ہے بلکہ ان کا سارا سکون لُٹ چکا ہے اور ایسے میں انہیں تشدد سے متعلق واقعات کا جشن منانے کا مطالبہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کہ کسی کی عصمت لٹنے کے بعد اسے ناچنے کیلئے کہا جائے‘‘۔  انجینئر رشید نے یا د دلایا کہ ہر بار سرکار اور ہندوستانی میڈیا اہل کشمیر خاص طور سے مزاحمتی قیادت پر الزام لگاتے آئے ہیں کہ انہوں نے تعلیم کو سیاست زدہ کر دیا ہے اور مذاق کی بات تو یہ ہے کہ اب خود نئی دلی اپنے حقیر مفادات کیلئے خود وہی کچھ کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ ہند پاک دشمنی کا سب سے زیادہ خمیازہ اہل کشمیر کو ہی اٹھانا پڑتا ہے لہذا لازمی ہے کہ نئی دلی خیالی جنتوں میں رہنے کے بجائے حقیقت پسندی سے کام لیکر رائے شماری کے ذریعے کشمیر مسئلہ کے حل کیلئے سامنے آئے اور سرجیکل اسٹرائیکس کے نام پر ہندوستانی لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کشمیر

کشمیر میں گرمی کی لہر برقرار | سرینگر میںپارہ 33.7ڈگری ریکارڈ | آج سے6روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

July 6, 2025
کشمیر

کپوارہ کے سرکاری سکولوں میں 980اسامیا ں خالی | اندراج بڑھانے پر توجہ، تدریسی عملہ ناکافی ،70عمارتیں برسوں سے زیر تعمیر

July 6, 2025
کشمیر

گرمیوں کی تعطیلات | توسیع کا ممکنہ فیصلہ آج

July 6, 2025
کشمیر

زم زم پورہ گوری وان سڑک کھنڈرات میں تبدیل | ضلع انتظامیہ بارہمولہ سڑک کی دیکھ ریکھ میں ناکام،آبادی کومشکلات

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?