ہندوارہ//ہندوارہ کے مضافاتی گائوں سراج پورہ رامحال سرکارکی نظرو ں سے اوجھل ہے اور آئے روز ان مشکلات میں ازالہ کے بجائے اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ سب ضلع ہندوارہ سے 20کلو میٹر دور سراج پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جن میں بجلی ،پینے کا پانی اور بہتر سڑک رابطے قابل ذکر ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس تیز رفتار دور میں بھی سراج پورہ کے لوگ قدیم طرز زندگی بسر کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پینے کے پانی کا اس قدر بحران ہے کہ لوگ ندی نالو ں سے گندہ پانی استعمال کر نے پر مجبور ہیں اور موسم گرما شروع ہوتے ہی لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے ناقص نظام سے لوگ زبردست تنگ آ چکے ہیں کیونکہ بوسیدہ ترسیلی لاینیں درختو ں اور بو سیدہ کھمبو ں سے جو ڑ کر علاقہ کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اور علاقہ کئی روز تک گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔سراج پورہ کی سڑکیں اپنی داستان خود بیان کرتی ہیں اور وہ اس قدر ناگفتہ بہہ ہیں کہ پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں ۔انہو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ سراج پورہ علاقہ کی طرف فوری طور توجہ دی جائے ۔