کشتواڑ //نیشنل کانفرنس مرکزی سیکریٹری سابقہ وزیر ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے ضلع کشتواڑ کے پاڑر و ناگسنی کے درجنوں علاقوں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ پارٹی کے لیڈارن بھی تھے۔ اس دوران کچلو نے کئی مقامات پر پارٹی کارکنان سے میٹنگ بھی کی اور علاقہ جات میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے بار ے میں جانکاری حاصل کی ۔ کچلو نے پتھر ناکی میٹنگ کے دوران کارکنوں سے کہا کہ زمینی سطح پر لوگوں سے رابط قائم کریں اور مشکلات میں لوگوں کا بھر پور ساتھ دیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے محنت و لگن سے کام کریں اور پارٹی کا منشوار گھر گھر تک پہنچائیں ۔کچلو نے کہا کہ سرکار نے ضلع کشتواڑ و پاڈر کی عوام کیلئے کنتی تعمیر وترقی کی بلکہ اُن لوگوں نے جو نیشنل کانفرنس حکومت کے دور میں درجنوں سڑکوں، اسکولوںو کئی اور تعمیری کاموںکو بھی مکمل نہیں کر سکے اب وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وہ واحد جماعت ہے جو ریاست کے تینوں خطوں میں تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے۔کچلو نے ناگسنی،کواڈ،کیوروں،گلہا،کرور،کوڈکے ساتھ اور بھی درجنوں علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوارن لوگوں نے بنیادی سہولیات کی عدام دستیابی اور مشکلات کو کچلو کے سامنے رکھا جس میں راشن کی قلت ،رسوئی گیس، تیل خاکی،اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی شامل ہے۔ کچلو نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مسائل کے ازالہ کیلئے معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لائیں گے۔