سرینگر// سابق وزیر اور ایم ایل اے ہندواڑہ سجاد غنی لون نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔سجاد لون نے سماجی بہبود اور قابلِ تجدید توانائی محکمہ میں اُٹھائے گئے کچھ اقدامات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی جن میں قابلِ تجدید توانائی کارپوریشن کا قیام بھی شامل ہے جسے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ا نہوں نے کپواڑہ ضلع میں ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں بھی گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے سجاد لون کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانہ کراتے ہوئے انہیں ریاست میں امن کے ماحول کو فروغ دینے اور جموں وکشمیر کے مفادات کے لئے تندہی سے کام کرنے کی تلقین کی۔