ترال//ترال کے دور افتادگائوں ستورہ ترال میں بلاک دیوس کی مناسبت سے ایک عوامی دربار منعقد ہوئی ہے جس میںعلاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کواپنے مسائل پیش کئے۔انہوںنے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور ان کو فوری طور حل کرانے کا یقین دلایا ۔ لوگوں نے بتایاکہ انہوں نے سڑک، بجلی، پانی و دیگر معاملات کے بارے میں اپنی شکایات انتظامیہ کی نوٹس میں لائیں جن میں سے کئی شکایات کو موقع پر حل کیا گیا جبکہ کئی معاملات متعلقہ محکموں کو سونپے گئے۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تقریباً تمام سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ادھر جواہر پورہ ترال سے تعلق رکھنے والے لوگوں بھی اس عوامی دربار میںڈپٹی کمشنر سے ملاقی ہوئے ۔انہوںنے اس سے قبل ترال میں بلاک دیوس کے موقع پر علاقے کے مسائل ڈپٹی کمشنر کی نوٹس میں لائے تھے جن میں طبی مرکزکا قیام ،ہائی سکول کو نئی عمارت میں منتقل کرنا،آری پل روڑ کی کشاد گی ،لام زسبل روڑ کی تکمیل،لام گٹنگو رابطہ پل وغیرہ شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا ۔