سب کیلئے مکان اسکیم میں مسلسل تاخیر

سوپور //سوپور کے جاوید احمد بٹ جنہوں نے سب کیلئے مکانات بنانے والی سکیموں کے تحت مستحقین کو مناسب فوائد فراہم کرنے میں ناکام رہنے پر ضلع انتظامیہ کے خلاف اقبال مارکیٹ سوپور میں پرامن دھرنا دیا۔ جاوید احمد نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں مستحقین گزشتہ کئی سالوں سے مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ اتھارٹی اور متعلقہ میونسپل کونسل محکمہ کسی نہ کسی بہانے اسکیم میں تاخیر کر رہا ہے کیونکہ مستحقین نے محکمہ سے رابطہ کیا تھالیکن اس کے باوجود بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں ملا ہے ۔بٹ نے کہا کہ استفادہ کنندگان کو ابھی تک فنڈز موصول نہیں ہوئے ہیں اور وہ اس اسکیم کا صحیح طریقے سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوپور کے غریب لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کے سواء کچھ نہیں ہے اور آج ہم ان لوگوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال کر رہے ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔