گول//سب ڈویژن گول میں سڑکوں خستہ انتہائی خستہ ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ اگرچہ سرکار نے ان سڑکوں کی مرمت کیلئے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں تاہم زمینی سطح پر سڑکوں کوحالت کافی خراب ہے۔ سماجی کارکن فرحت رفیق نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے سب ڈویژن گول کے بیشتر علاقوں میں غریب عوام کی زمینوں کو کھود کر سڑکوں کی لکیر تو کھینچی ہے، مگر بدقسمتی سے نہ کی سٹرکوں کی تعمیر مکمل ہو سکی اور نہ ہی اراضی مالکان کو معاوضہ دیا گیا۔ گول تا تتہ پانی سڑک رابطے کا ذکر کرتے ہوئے فرحت رفیق کہا کہ اِس رابطہ سڑک کا تعمیری کام تب ہوا تھا جب پہلی بار گول ارناس حلقہ بنا تھا اور گول ارناس حلقہ انتخاب کے پہلے عوامی نمائندے کے دورِ اقتدار میں مذکورہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا لیکن دہائیاں بیت جانے کے بعد بھی نہ ہی اِس سڑک کی تعمیر پایہ تکمیل تک پہنچ سکی اور نہ ہی اراضی مالکان کو معاوضہ دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جن سڑک رابطوں کی تعمیر خدا خدا کرکے مکمل ہوئی بھی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سرکار کی جانب سے کھربوں روپے سڑکوں کو تعمیر پر خرچ کرنے کیلئے واگزار ہوئے اور مختلف محکمہ جات ان کو تعمیر کرنے کیلئے لگائے ۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی، پی ایم جی ایس وائی ،اور دیگر کئی کمپنیوں کو سڑکوں کو پختہ تعمیر کرنے کا ذمہ دیا گیا لیکن اگر سب ڈویژن گول کی بات کی جائے کہ کوئی ایک سڑک بھی ایسی نہ ہے جو معیاری طریقہ کار سے بلیک ٹاپ کرکے تعمیر ہوئی ہوجہاں کہیں پر بلیک ٹاپ ہوتا بھی ہے تو تھوڑے ہی عرصہ میں اکھڑ کر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو جاتی ہیں کیونکہ غیر معیاری مواد استعمال کرنے کی وجہ سے وہ زیادہ دیر رْک نہیں سکتا ہے۔ فرحت رفیق کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ طوفان خیز بارشوں کی وجہ سے جہاں مختلف جگہوں پر رہائشی مکانات کو شدیدنقصان پہنچا ہے وہیں سب ڈویژن میں سڑکوں کی حالت مزید ابتر ہوگئی ہے کئی سڑک رابطے ناقابل ِ آمدو رفت ہو چکے ہیں۔انہوں نے ضلع اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے رہائشی مکانات کو ہوئے نقصان کا تعین کر کے متاثرین کو معقول معاوضہ دیا جائے اور سڑک رابطوں کی حالت ِ کو سدھارنے کیلئے فوری اقدام کئے جائیں۔