بارہمولہ// سب ضلع اسپتال پٹن بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تیمادروں کاکہنا ہے کہ اسپتال میںڈاکٹروں کی کمی ،ایکسرے اورالٹراسائونڈ سہولیات کافقدان ہے جس کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اسپتال میں موجود پانچ ڈاکٹروں کو یہاں سے کہیں اورتبدیل کیا گیا تاہم ابھی تک متبادل ڈاکٹروں کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ایک مقامی شہری غلام محمد نے کہا کہ اسپتال میں موجود ایکسرے مشین پچھلے دو سال سے خراب پڑی ہے لیکن اُس کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور مریضوں کو ایکسرے کرانے کیلئے نجی کلنکوں پر جانا پڑ تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں پچھلے ایک ماہ سے الٹرا سائونڈ سہولیات بھی میسر نہیں ہیں بلکہ کمرہ بھی پچھلے دو ماہ سے بند پڑا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آئے روز سینکڑوں مریض علاج و معالجہ کیلئے آتے رہتے ہیں لیکن انہیں اکثر اوقات سرینگریا دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔