سرینگر// وزارت خزانہ نے مرکزی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کے بدلے نقد رقم کی ادائیگی اور گریجوٹی سے متعلق حساب و کتاب کی تفصیلات جاری کی ہیں ، جو جنوری 2020 سے جون 2021 کے دوران سبکدوش ہوئے ہیں۔ ایسے ملازمین جنہیں مہنگائی الاؤنس ( ڈی اے) کی رقم ،کو گریچواٹی اور چھٹی کی نقد رقم کے حساب میں لایا جانا ہے ، کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے شعبہ اخراجات نے اپنے میمورنڈم میں کہا ہے کہ سنٹرل سول سروسز (پنشن) ضوابط مجریہ 1972 کے موجودہ اصولوں کے مطابق ، موت یا سبکدوشی کی تاریخ پر’ ڈی اے‘ کو بطور گریچوٹی کے حساب کے طور پر شمار کیا جاتا ہے ۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سی سی ایس (چھٹی) ضوابط مجریہ 1972 میں موجودہ دفعات کے مطابق ، سبکدوشی کی تاریخ پر قابل ادائیگی اور اس پر’ ڈی اے‘ کو چھٹی کے بدلے نقد ادائیگی کے حساب سے شمار کیا جاتا ہے۔قواعد کی بنیاد پر ، حساب کے مقصد کے لیے ڈی اے کی قومی شرح کا اعلان کیا گیا ہے۔ میمورنڈم کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2020 تک سبکدوش ہونے والے ملازمین کا حساب بنیادی تنخواہ کا 21 فیصد ہے،جبکہ یکم جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 کے دوران ریٹائر ہونے والے ملازمین کا حساب بنیادی تنخواہ کا 24 فیصد اور اس سال یکم جنوری سے 30 جون تک سبکدوش ہونے والے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 28 فیصد فراہم کیا جائے گا۔