سرینگر //ضلع پولیس لائنز سرینگر میں ریٹائرڈ ہوئے ملازمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے محکمہ پولیس سے سبکدوش ہوئے ملازمین نے شرکت کی۔ ایس پی ہیڈ کواٹر ماجد ملک کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں ضلع کے دوسرے آفیسران بھی موجود رہے۔اس موقع پر سبکدوش اہلکاروں نے اُن کی فلاح بہبود کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔ میٹنگ میں موجود ریٹائرڈ پولیس آفیسران و اہلکاروں نے اُنہیں درپیش مسائل سے ا یس پی کو آگاہ کیا۔میٹنگ منعقد کرنے مدعا و مقصد محکمہ پولیس میں کام کر چکے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل سے جانکاری حاصل کرنا تھا تاکہ اُنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ چنانچہ میٹنگ میں اُجاگر کئے گئے مسائل کو ایس پی نے بڑی توجہ کے ساتھ سنا اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کو وقت مقرر ہ کے اندر اندر حل کرنے کیلئے تمام طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائینگے تاکہ اُنہیں مستقبل میں دقتوں کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کواٹر نے نے سبکدوش ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جس خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئے وہ قابل ستائش ہے۔