ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے محفل مشاعرہ

بارہمولہ//ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے اسلامہ حنفیہ ماڈل سکول شیری بارہمولہ میں سنیچر کو نئے سال کے موقع پر وادی کے معروف شاعر اور قلم کار مرحوم منظور ہاشمی کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوا جس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعروں اور علاقے کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت وادی کے معروف شاعر، قلم کار اور نقاد غلام نبی حلیم نے کی۔ ان کے ساتھ صدارت میں  معروف شاعر میر منظور دلنوی،الہام عبدالاحد ملک اور فورم کے صدر بشر زوگیاری موجود تھے۔ اس موقع پر منظور ہاشمی کی زندگی اور کارناموں پر مقررین نے روشنی ڈالی ۔فورم کے سرپرست اعلیٰ ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران کئی شاعروں عبدالغفار خاکسار، قیوم ترکولبلی، بشر زوگیاری، غلام حسن میر، محی الدین بیتاب، غلام قادر ناز، منیب ناروائی، بشیر اطہر خانپوری، محمد افضل ہاشمی، عبدالمجید شہباز، جی این وانی، عبدالاحد الہام ،اور شاہی سجاد نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا۔