سوپور//سانحہ سوپور کی28برسی کے سلسلے میںبدھوار کو سوپورمیں مکمل ہڑتال کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ 6جنوری1993کوفورسز کی فائرنگ سے قصبے میں57افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 400دکانیں اور75مکان بھی نذرآتش ہوئے تھے۔قصبے میں بدھ کو تمام کاروباری ادارے،دفاتر اور دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی قلیل تھی۔اس دوران اس سانحہ میں جان بحق کئے گئے افراد کے لواحقین اور رشتہ داروں نے مساجد اور مقبروں پراجتماعی فاتحہ خوانی میں حصہ لیا۔