جموں//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ہند پاک پاک سرحد سے 170 میٹر کے فاصلے پر ایک سرنگ کا پتہ لگاتے ہوئے جس سے دراندازی اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی ممکنہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔آئی جی بی ایس ایف فرنٹئیر جموں این ایس جموال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ہمیں سرحد کے پار سرنگ کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ملی تھیں جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ ضلع میں صفر لائن پر تلاشی لی‘‘۔جموال نے بتایا کہ اس علاقے کی باریکی سے نگرانی کے دوران گیلار کے علاقے میں باڑ لگانے کے قریب ہندوستانی علاقے میں تقریباً 25فٹ گہری اور تقریباً 3-4 فٹ چوڑی ایک سرنگ کا پتہ چلا۔انہوں نے بتایا کہ سرنگ ہندوستان کی طرف بند کردی گئی تھی۔ آئی جی بی ایس ایف نے بتایا کہ سرنگ کو کھولنے کی جگہ بین الاقوامی سرحد سے ایک مقامی کسان کے کھیت میں بھارتی اطراف کی سمت 170 میٹر کے فاصلے پر ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سرحد پار سے شدت پسندوں ، اسلحہ / گولہ بارود اور منشیات کے لئے پاکستان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا۔آئی جی بی ایس ایف نے کہا’’پاکستان کے سرحدی دیہات میں شدت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں باقاعدگی سے اطلاعات آرہی ہیں کہ وہ ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی شدت سے تلاش کر رہے ہیں‘‘۔