جموں//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں اتوار کو ایک شخص کو مبینہ طور پر ایک فوجی افسر کی نقالی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آر ایس پورہ کا رہنے والا رمن سنگھ فوج کی وردی میں تھا جب اسے پولیس کی گشتی پارٹی نے باری برہمن علاقہ میں مشکوک حالات میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔ترجمان نے کہا کہ پوچھ گچھ پر یہ شخص فوج کا شناختی کارڈ پیش کرنے سے قاصر تھا اور کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ترجمان نے کہا کہ بعد میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی افسر نہیں ہے اور صرف ایک لیفٹیننٹ کا روپ دھار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔