جموں//ریاسی اور سانبہ اضلاع میں ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے لئے انتخابات آج ہوں گے۔گوکہ بی جے پی کو ان دونوں اضلاع میں جیت کا اعتماد ہے تاہم دوسری سیاسی جماعتوں کے منتخب ڈی ڈی سی ضلع ریاسی میں بی جے پی کے خلاف متحدہ لڑائی لڑنے کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔ضلع ریاسی کے 14 ڈی ڈی سی میں سے بی جے پی کے 7 منتخب ارکان ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے 3 ، اپنی پارٹی کے 2 ، ایک کانگریس پارٹی اور ایک آزاد امیدوار ہے۔بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا "ہمیں ریاسی میں ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کی نشست جیتنے کا یقین ہے جیسے ہم نے جموں ، اودھم پور ، کٹھوعہ اور ڈوڈا اضلاع میں جیتا ہے"۔بی جے پی رہنما نے کہا کہ "منتخب ڈی ڈی سی ممبران میں سے ایک ہم سے رابطہ میں ہے"۔بی جے پی کے پر اعتماد رہنما نے کہا "اس بات کا امکان نہیں ہے کہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس پارٹی کے قائدین’ اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ اور ایک آزاد امیدوار اکٹھے ہوں‘‘۔دریں اثنا ، بی جے پی سانبہ جیتنے کے لئے تیار ہے کیونکہ پارٹی کے کل 14 ڈی ڈی سی میں سے 13 منتخب ڈی ڈی سی ہیں جبکہ منتخب ڈی ڈی سی میں سے ایک نیشنل کانفرنس سے ہے۔پارٹی ذرائع نے بتا "کیشیو دت کو چیئرپرسن کے لئے نامزد کیا گیا ہے اور سانبہ ضلع میں بی جے پی نے بلون سنگھ کو نائب چیئرپرسن کے لئے نامزد کیا ہے"۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رام بن ، کشتواڑ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں 13 فروری 2021 کو اپنے چیئرپرسن اور نائب چیئرسن کا انتخاب کرنے جارہے ہیں۔