کپوارہ//عالمگیر وبا کورونا وائرس نے جہا ں پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے، وہیں وادی کے شمالی ضلع کپوارہ میں بھی سال رفتہ کے دوران 9428افراد اس بیماری کے شکار ہوگئے تاہم ان میں 78لوگو ں کو چھو ڑ کر سارے متاثرین شفا یاب ہو گئے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کپوارہ کے میڈیکل بلاک کپوارہ میں کورونا وائرس سے 2112،میڈیکل بلاک ہندوارہ 309،میڈیکل بلاک سوگام 1089،میڈیکل بلاک کرالہ پورہ 946،میڈیکل بلاک ٹنگڈار 983،میڈیکل بلاک لنگیٹ 1135،میڈیکل بلاک ویلگام 796،میڈیکل بلاک کلاروس 496،میڈیکل بلاک چوگل 501،میڈیکل بلاک زچلڈارہ راجواڑ 381اور میڈیکل بلاک ترہگام میں 680افراد اس بیماری کے شکار ہوئے تاہم ان بلاکوں میں تعینات طبی عملہ نے سخت محنت کر کے ان مریضوں کی دیکھ بال کی اور ان میں 78افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اورباقی سارے کے سارے شفا یاب ہوئے اور کل ملا کر پورے ضلع میں 9428افراد متاثر ہوئے ۔اس دوران ضلع میں کورونا وائر س کی روک تھام کے لئے ٹیکہ کاری کا سلسلہ بھی رواں سال کے ابتداء میں شروع کیا گیا اور سال رفتہ کی آخر تک پورے ضلع میں 7لاکھ 76ہزار 402لوگو ں کو ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایا گیا جن میں 6لاکھ 80ہزار 974اٹھارہ سے کی عمر سے زیادہ ہیں جبکہ 95ہزار 428لوگ اس سے کم عمر کے ہیں ۔ضلع کی صحت انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکہ کاری کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے لئے طبی عملہ کو پہلے ہی تربیت دی گئی تھی اور پورے ضلع میں ٹیکہ کاری کا عمل 90فی صدی مکمل ہوا ہے اور ابھی بھی ٹیکہ کا ری کا عمل جاری ہے ۔واضح رہے کہ سال رفتہ میں 2020کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے متا ثرہ لوگو ں کی تعداد کم رہی اور پورے ضلع میں متاثرہ لوگو ں کے علاج و معالجہ کے لئے تمام تر سہولیات دستیاب بھی تھی ۔