سری نگر//جموںوکشمیر میں نے منگل کو نیشنل ہیلتھ میشن نے ’’کایاکلپ 2020-21 ‘‘ ایوارڈوں کا اعلان کیا ۔عوامی صحت سہولیات ایوارڈ دینے کا اِقدام کایا کلپ ایوارڈز ملک میں ہر سال صحت عامہ سہولیات کی حوصلہ اَفزائی کرنے کیلئے دئے جاتے ہیں تاکہ طبی اداروں میں معیاری سہولیات، صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاسکے۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم یاسین چودھری نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال کے زُمرے میں پہلی پوزیشن ضلع ہسپتال اودھمپورنے حاصل کی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو مزید بہتری کیلئے 50 لاکھ روپے کاایوارڈدیا جاتا ہے ۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس( سی ایچ سی ) کے زُمرے میں پہلی انعام سی ایچ سی کٹرہ ، ریاسی اور دوسرا انعام سی ایچ سی پٹن بارہمولہ نے حاصل کی ہے جس کے لئے ایوارڈ کی رقم بالترتیب 15لاکھ روپے اور 10لاکھ روپے ہے ۔ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر یاسین چودھری نے ایوارڈ یافتہ صحت سہولیات کو مبارک باد پیش کی اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر ،چیف میڈیکل اَفسران ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں،ان کے کارنامے کے لئے بلاک میڈیکل اَفسران ، اِنچارج میڈیکل اَفسران اور صحت سہولیات کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔اِس کے علاوہ ہر ایک کو ایک لاکھ روپے کے توصیفی ایوارڈ سی ایچ سی اوڑی ( بارہمولہ) ، سی ایچ سی ڈورو( اننت ناگ) ، سی ایچ سی کپواڑہ ، سی ایچ سی سوپور ( بارہمولہ) ، سی ایچ سی شانگس ( اننت ناگ) ، سی ایچ سی پانپور( پلوامہ) ، سی ایچ سی رام گڈھ ( سانبہ) ، سی ایچ سی رام نگر ( اودھمپور) ، سی ایچ سی سندر بنی ( راجوری) ، سی ایچ سی چننئی (اودھمپور) نے حاصل کئے ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹرس اور اربن پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی / یوپی ایچ سی) کے زمرے میں پی ایچ سی اچھہ بل (اننت ناگ) ، پی ایچ سی شیری (بارہمولہ) ، پی ایچ سی کاکاپورہ (پلوامہ) ، پی ایچ سی سیڈو (شوپیاں) ، پی ایچ سی بودھی (کٹھوعہ) ، پی ایچ سی رانسو (ریاسی) ، پی ایچ سی سنب (سانبہ) ، پی ایچ سی ٹکری (اودھمپور) ، یو پی ایچ سی نشاط (سری نگر) ، یو پی ایچ سی اولڈ ٹاؤن (بارہمولہ) ، یو پی ایچ سی شاستری نگر (جموں) اور یو پی ایچ سی کرشنا کالونی ( کٹھوعہ) شامل ہیں نے 2 لاکھ روپے کا ایوارڈ جیتا ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر شیری بارہمولہ ڈاکٹر رضوانہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ پی ایچ سی شیری میں کام کرنے والے ہر ملازم کی محنت کا نتیجہ ہے جو مریضوں کو بہتری طبی علاج فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ سے ہی کوششوں میں لگے رہتے ہیں‘‘۔