سرینگر//جموں کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں بدھ کوپانچ میچ کھیلے گئے جن میں سے پولو گراونڈ میں تین میچ کھیلے گئے جبکہ دو میچ ٹی آر سی گراونڈ میں کھیلے گئے۔پولو گراونڈ میں پہلا میچ نوگام فٹبال کلب اور سیون سٹار فٹبال کلب حضرت بل کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ برابری پر ختم کردیا۔دوسرا میچ بمنہ یونائٹڈ فٹبال کلب اور گرین ویلی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ برابری پر ختم کردیا۔تیسرا میچ حسن آباد فٹبال کلب اور رنگرریٹھ ویئرر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔حسن آباد فٹبال کلب نے اس پورے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گول سے رنگرریٹھ فٹبال کلب پر جیت درج کرلی۔ادھر ٹی آر سی گراونڈ میں دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ جہانگیر سپورٹس فٹبال کلب اور ایف سی ویئوز فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس جہانگیر فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت درج کرلی۔دوسرا میچ اے جی آفس الیون اور فوڈ سپلائی الیون فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کردیا۔