ادہم پور//تحصیل پنچیری کے میرگاﺅں میں منعقدہ سالانہ سانکری دیوتہ میلہ تیسرے روزاختتام پذیرہوگیاہے۔امسال میلے میں 70ہزارسے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس دوران اختتامی تقریبمیں ایم ایل اے چہنینی دیناناتھ بھگت مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رویندرکمارمہمان ذی وقارکے طورپرموجودتھے۔اس دوران مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیاکیاجنھیں شرکاءمیلہ نے کافی سراہا۔یہ میلہ ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارکی مجموعی نگرانی میں منعقدکیاگیاہے۔محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کی جانب سے لوگوں کومختلف سکیموں اوردیگرقسم کی جانکاری فراہم کرنے کےلئے مختلف ثقافتی پروگرام منعقدکررہاہے جسے بڑے پیمانے پرسراہاجارہاہے۔اس دوران بیٹی بچاﺅ ،سوچھ بھارت مشن سے متعلق مختلف پروگرام منعقدکیے گئے اورلوگوں کوجنسی شرح سے متعلق جانکاری دی گئی۔میلے کے دوسرے روز جموں کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزنے بھی پروگرام پیش کیے۔مقامی سکولوں کے طلباءاورآرٹسٹوں نے مختلف پروگرام پیش کرکے شرکاءکے دلوں کوجیت لیا۔ضلع انتظامیہ ادہم پورنے میلے کے لیے شاندارانتظامات کیے ہیں۔اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکریٹری کلچرل اکیڈمی ڈاکٹراروندسنگھ امن ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریڈکراس سوسائٹی ،ڈاکٹرایس پی شرماتحصیلدارپنچیری ،نریندرشرما زیڈای پی او پنچیری پون کمارودیگران بھی موجودتھے۔