جموں// دربار مو کے سلسلے میں ہفتہ میں پانچ دِن کام کرنے والے سرکاری دفاترجموںمیں26 ؍اپریل2019 ء بروز جمعہ اور ہفتہ میں6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر27 ؍اپریل بروز سنیچروار کو دفتری اوقات کے بعد سالانہ دربار مؤ کے سلسلے میں بند ہوں گے۔ یہ سبھی دفاتر6 مئی2019 ء بروز سوم وار کوسرینگر میں دوبار ہ کھلیں گے۔ سبھی محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان تاریخوں پر دفتری اوقات کے بعد سارا ریکارڈ سمیٹ لیں ۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کیمپ میں منتقل ہونے والے دفاتر صرف 33 فیصد عملے کو ساتھ لے جائیں گے ۔ سبھی محکموں سے کہا گیا ہے کہ 22 ؍اپریل کو ایک گزیٹیڈ افسر اور4 سے5 نان گزیٹیڈ ملازمین پر مشتمل ایڈوانس پارٹی کو سرینگر میں ریکارڈ موصول کرنے کے لئے روانہ کریں۔سرینگر میں سول سیکرٹریٹ اور سیکرٹریٹ سے باہر ہفتہ میں پانچ دِن کام کرنے والے دفاتر صُبح9 بجکر30 منٹ سے شام5 بجکر 30 منٹ تک کام کاج کریں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ کے باہر ہفتہ میں6 دن کام کرنے والے دفاتر صُبح10 بجے سے شام4 بجکر 30 منٹ تک کام کریں گے۔