اسلام آباد //بھارتی سفارتکار نے سارک میٹنگ میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیر کی موجودگی پر میٹنگ سے واک اوٹ کیا۔سفارتکار شبہم سنگھ نے سارک چارٹر ڈے پر اسلام آباد میں منعقد ہورہی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی میٹنگ میں چودھری محمد سید کی شمولیت پر میٹنگ سے واک اوٹ کیا۔چودھری محمد سید پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی حکومت کے ایک وزیر ہیں۔ بھارت کشمیر کے دونوں حصوں پر اپنا دعویٰ کرتا ہے جبکہ پاکستان اسے متنازعہ تصور کرتا ہے۔