کرناہ//ایس ڈی ایم کرناہ کی گاڑی منگل کے روز سادھنا ٹاپ کے نزدیک ایک برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے دوران گاڑی میں سوارایس ڈی ایم اور اس کی حفاظت پر مامور عملہ بال بال گیا۔
پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایم کرناہ ،ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کرناہ سے کپوارہ کی طرف جا رہے تھے جب سادھنا کے نزدیک اچانک سڑک کے کنارے سے برف کا ایک تودہ ان کی گاڑی پر گر آیا۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے کو دیکھتے ہوئے نزدیک ہی قائم سادھنا فوجی پوسٹ میں تعینات فوجی اہلکاروں نے بچاﺅ کارروائی شروع کرتے ہوئے ایس ڈی ایم اور باقی عملے کو بحفاطت نکالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں تاہم دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ایس ڈی ایم نے کشمیر عظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔