منڈی//ساتھرہ زون کے پرائمری اسکول ترکھانہ منڈی میں رسانہ قتل کیس پر احتجاج کیاگیا۔احتجاج میں اسکول کے اساتذہ حمید نباض و شریفہ بیگم نے بھی شرکت کی ۔احتجاج کررہے طلباء نے بینر اٹھارکھے تھے جس پر رسانہ کی متاثرہ بچی کے لئے انصاف کے نعرے درج تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے حمید نباض نے کہاکہ رسانہ واقعہ کے بعد والدین اپنی بچیوں کی سلامتی کیلئے فکر مند ہیں اور اور درندہ صفت عناصر نے پوری دنیا کو حیران کردیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ رسانہ متاثرین کو انصاف ملناچاہئے نہیں تو بچیوں کی حفاظت کیسے ممکن ہوسکے گی ۔نباض جو کہ رہبر تعلیم ٹیچر فورم کے ایک دھڑہ کے ضلع صدر بھی ہیں ، نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے سماج و انسانیت دشمن عناصر کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں ان کے حوصلے بڑھ گئے اور اس طرح کے واقعات انجام دیئے جارہے ہیں جو ناقابل معافی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ رسانہ متاثرین کے حق میں مہم چلائی جائے اور انہیںہر صورت انصاف دیاجائے ۔