جموں//جے کے آرای ٹی ٹیچرس فورم نے ایس ایس اے کے تحت تعینات 40ہزارسے زائد ٹیچروں کوساتویں تنخواہ کمیشن کے فوائدسے محروم رکھنے کے خلاف نیااحتجاجی کلینڈرجاری کردیاہے جس کے تحت ایس ایس اے ٹیچر11 جون سے ڈیوٹیوں کابائیکاٹ کرکے احتجاج کیاجائے گا۔یہاں پریس کلب میں سینئرنائب چیئرمین بھوپندرسنگھ نے کہاکہ ایس ایس اے ٹیچرمفتی محمدسعیدکی قیادت والی جموں وکشمیرحکومت نے تعینات کئے تھے اس وقت تمام سرکاری ملازمتوں پرپابندی تھی لیکن مفتی محمدسعیدنے جموںوکشمیرکے نوجوانوں کوروزگاردینے کیلئے ایس ایس اے سکیم متعارف کرائی تھی لیکن مفتی محمدسعیدکے دورحکومت میں پانچ سال بطورعارضی ٹیچر سروس کے مکمل کرنے والے ٹیچروں کوجنرل لائن ٹیچربنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ تب تک حالات معمول پرنہیں آئیں گے جب تک حکومت سنجیدگی سے ایس ایس اے ٹیچروں کے مسائل کاازالہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آرای ٹی اساتذہ سخت مشکلات جھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے فوائدسے ایس ایس اے ٹیچروں کومحروم رکھناناانصافی ہے جسے برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایس ایس اے ٹیچروں کوجنرل لائن ٹیچربنانا اوران کی تنخواہیں سٹیٹ بجٹ سے واگذارکرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔بھوپندرسنگھ نے کہاکہ رہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے فیصلہ لیاہے کہ ایس ایس اے ٹیچرعیدالفطر کے موقعہ پرپرائمری ،مڈل اورہائی سکولوں میں 11،13اور14جون کوڈیوٹیوں کابائیکاٹ کرکے پرتاپ پاک سرینگراورزونل سطح اورڈی سی دفاترکے باہراحتجاجی مظاہرے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف احتجاج کرکے عیدالفطرکاتہوارمنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہماری مانگیںپوری نہیں کرے گی تب تک ایس ایس اے ٹیچرجدوجہدکریں گے۔سنگھ نے ٹیچروں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی دھرنوں میں شرکت کرکے جدوجہدکوکامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ فورم کااگلااحتجاجی کلینڈر21جون سے لاگوہوگا۔اس دوران پریس کانفرنس میں اخترعباس،پریتم دھمن ،تیرتھ سنگھ بلوال، درب سنگھ،پون سنگھ،سنیل کمار، روی کانت، سنجے چودھری،وجے کمار،سنجیوگلیریا ودیگران بھی موجودتھے۔