جموں//لوپیڈایمپلائزفیڈریشن کے ضلع صدربنسی لعل کھجوریہ نے جموں کشمیرسرکارسے مطالبہ کیاہے کہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات مرکزی ملازمین کی طرزپرریاست جموں وکشمیرکے ملازمین وپنشنروں کے حق میں فوراً لاگوکی جائیں۔انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیاکہ ماہ جولائی 2017 سے مہنگائی بھتہ کی قسط بھی ریاستی ملازمین اور پنشنروں کے حق میں واگذارکی جائے کیونکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے۔کھجوریہ نے کہاکہ مارکیٹ میں دوائیوں اورڈاکٹروں کی فیس میں بھی بھاری اضافہ ہواہے اس لیے اس مہنگائی کودیکھتے ہوئے میڈیکل الائونس تین سوسے بڑھاکرایک ہزارروپیہ ماہور کیاجائے۔انہوں نے دیہی چوکیداروں،رہبرتعلیم اساتذہ، آنگن واڑی ورکروں کے اعزازی بھتہ میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے ڈیلی ویجروں کی اجرت کم ازکم چارسوروپیہ یومیہ کرنے کابھی کیاہے۔