سرینگر//سابق وزیر شام لال چودھری سچیت گڑھ سے ضلع ترقیاتی کونسل کا انتخاب11ووٹوں کے فرق سے ہار گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں گپکار اعلامیہ کا اتحاد110سیٹیں جیت کر سر فہرست ہے جبکہ بی جے پی کا نمبر دوسرا ہے جس نے اکیلے74سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ان میں وادی کشمیر میں تین سیٹیں بھی شامل ہیں۔
بی جے پی نے جموں ضلع میں11سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ آزاد اُمیدواروں نے مذکورہ ضلع میں 2اور ایک سیٹ نیشنل کانفرنس کے کھاتے میں گئی ہے۔