نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔راشٹرپتی بھون کی جانب سے پیر کو بتایا گیا کہ مسٹر کووند نے سابق وزیر اعظم کو ان کی تیسری برسی کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے آنجہانی لیڈر اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سمادھی پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔مودی نے پیر کو ایک فعال پیغام میں کہا ’’ہم ان کی پرجوش شخصیت کو یاد کرتے ہیں، ہم ان کی محبت اور شخصیت کویاد کرتے ہیں، ہم ان کی سمجھداری اور خوش مزاجی کو یاد کرتے ہیں اور ہم قوم کی ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہیں‘‘۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’اٹل جی ملک کے شہریوں کے دل و دماغ میں رہتے ہیں۔ آج ان کی برسی پر سدیو اٹل جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔