سابق ممبراسمبلی ٹنگمرگ پی ڈی پی سے مستعفی

سرینگر// پی ڈی پی کے ایک اورسابق ممبراسمبلی ٹنگمرگ محمدعباس وانی نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیارکرلی ۔خیال رہے19جون کوریاست میں گورنرراج نافذہونے کے کچھ ہفتے بعد6 ممبران قانون سازیہ نے پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی تھی ،جن میں عمران رضاانصاری ، عابد انصاری ،جاویدحسن بیگ ، محمدعباس وانی ، عبدالمجیدپڈر، یاسر ریشی  اورسیف الدین بٹ شامل ہیں تاہم بعدازاں جاویدبیگ نے پھر سے پی ڈی پی کیساتھ رابطے بنائے رکھے۔ یہ اراکین ریاست میں کسی سرکار کے وجود میں آنے کا انتظار کررہے تھے تاہم اب جبکہ اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے ، ایسے اراکین نے اب مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ابھی تک عمران انصاری، عابد انصاری،حسیب درابو، یاسر ریشی نے باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اب عباس وانی بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔سابق ممبراسمبلی ٹنگمرگ محمدعباس وانی نے پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کواپناتحریری استعفیٰ روانہ کردیا ہے۔ محمدعباس وانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے پی ڈی پی چھوڑدی  وانی کامزیدکہناتھاکہ وہ اصولی طورپرکئی ماہ قبل ہی پی ڈی پی سے الگ ہوچکے تھے ۔