جموں//جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سیاستدان اور سابق مرکزی وزیر داخلہ بوٹا سنگھ کی اچانک وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر داخلہ بوٹا سنگھ ایک اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے جن کی وفات سے ہندوستان کی سیاست کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے پرارتھنا کی اور غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔