سرینگر/سابق رکن قانون سازیہ اور ایم ایل اے ٹنگمرگ عباس وانی بھی سوموار کوپیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے مستعفی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے این ایس کے مطابق وانی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کی چھٹی پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو روانہ کی ہے۔
کچھ روز قبل سابق وزیر خزانہ حسیب درابو اور عابد انصاری نے بھی پی ڈی پی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ۔
پی ڈی پی اقتدار سے محروم ہونے کے بعد اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔