جموں//سابق قانون سازیہ ممبراور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دیویندر سنگھ رانا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیااور سری نگر میں ہونے والے جی 20اجلاس کے بارے میں بھی اَپنی رائے دی۔دیویندر سنگھ رانا نے پراچین ماتا ویشنودیوی جی شرائین روٹ پر یاترا کے اِنعقاد میں تعاون اور رہنمائی کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا بھی شکر یہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق رُکن اسمبلی کو ان کی طرف سے پیش کردہ حقیقی معاملات پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔