سرینگر //حال ہی میں بڈگام پولیس کے زیر اہتمام سائیکلنگ ریس میں حصہ لینے والے ایک نوجوان کو ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے ریسنگ سائیکل پیش کی ۔ ہمہامہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سائیکلسٹ عمر محی الدین راتھر ولد غلام محی الدین راتھر نے حال ہی میں بڈگام پولیس کے زیر اہتمام ایک سائیکلنگ ریس میں حصہ لیا تھا۔ عمر نے اپنے والد کی پرانی طرز کی سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے بڈگام سے دودپتھری تک 28 کلومیٹر سائیکل ریس مکمل کی۔ سائیکل چلانے کے اس کے جذبے اور سائیکلنگ میں مہارت حاصل کرنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے حوصلہ افزائی کے طور پر سائیکل سوار کو ریسنگ سائیکل پیش کی۔