جموں//’’بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو‘‘سکیم کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ میں گذشتہ روزایک پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ ضلع سانبہ میں 9اکتوبر سے 14اکتوبر 2017 تک بیٹی بچائو مہم کے تحت متعددپروگراموں کااہتمام کیاجارہاہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ کے طلباء اس موضوع پر پیپرریڈنگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں جس کاعنوان ’’سائنس کے میدان میںخواتین کی حصولیابیوں ‘‘ہے ۔مقررین نے اس موقعہ پروجے لکشمی رابندرناتھ،کلپناچاولہ اور دیگران کاذکر کیا۔اس کے علاوہ طلباء نے سائنس کے میدان میں خواتین کی حصولیابیوں کابھی ذکر کیا۔ پروگرام کااختتام کالج کے پرنسپل جی ایس رکوال کی تقریر کے ساتھ ہوا۔انہوں نے طلباء کوعظیم شخصیات کے نقشِ قدم پرچلنے کی تلقین کی۔