نوشہرہ //’ آزادی کا امرت مہااتسو‘ کے تناظر میںفوج نے سائنس اور ٹکنالوجی پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا اور راجوری ضلع کے پروڑی گوجراںگاؤں میں سینئر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طلباء کیلئے ہتھیاروں کی ایک شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ فوج نے اپنی باقاعدہ پروفائلنگ کے دوران طالب علموں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ دیگر معاملات کی جانکاری بھی فراہم کی جارہی ہے ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ فوج نے بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کیساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔