شوپیان +گاندربل// خوجہ پورہ زینہ پورہ شوپیان فسٹ آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کے دوران تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ بر آمد کرلیا۔فورسز نے اے کے 47کی گولیاں اور اسکے میگزین ضبط کئے اور اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ملی ٹینٹوں کے معاونین ہوسکتے ہیں۔انکی شناخت ساحل نواز خان ولد حق خان اور آصف عزیز گنائی ساکنان خوجہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ادھرسرینگر کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک پریشر کوکر میں چھپا گیا گرینیڈ بر آمد کر کے ناکارہ بنایا گیا جبکہ گاندربل میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ خواجہ بازار سرینگر میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی اور علاقے میں گاڑیوں کی نقل و حمل بند کی گئی جب ایک دکان کے قریب مشکوک بیگ پایا گیا ۔ پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری پہنچ گئی، جنہوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر پولیس کے بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے بیگ کو کھول کر اس میں سے پریشر کوکر بر آمد کیا جس میں ایک گرینیڈ رکھا گیا تھا۔ اسکے بعد گرینیڈ کو ناکارہ بنایا گیا ۔ ادھر گاندربل کے مضافاتی علاقے وتہ لار میں جمعہ کے روز9آر آر اور پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن کے دوران میوہ باغ سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ۔ضبط شدہ اسلحہ میں 6 اے کے گولیاں، 2 گرینیڈ، 3 یو بی جی ایل،7 ڈیٹونیٹرز،ایک بیگ اور ایک پوچ شامل ہے۔ اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا۔
زینہ پورہ میں تلاشیاں، 2معاونین گرفتار
