شوپیان/شاہد ٹاک/ زینہ پورہ شوپیاں ضلع میںدم گھٹنے کی وجہ سے ایک غیر مقامی مزدور کی موت ہو گئی اور اس کے2ساتھیوں کواسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔ 2 غیرمقامی مزدور 20سالہ انصاراحمداور22سالہ عظیم جان ساکنان اُترپردیش اور عبید احمد پارا ولد بشیر احمد پارا ساکن ہومانہ ناگہ بل کو بے ہوشی کی حالت میں زینہ پورہ کے مقامی اسپتال میں لایا گیا۔لیکن ڈاکٹروں نے انصار نامی مزدور کو مردہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ2دیگر مزدوروں کو نگرانی میں رکھنے کے بعد بہتر علاج کیلئے سرینگر بھیج دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزدور ناگہ بل زینہ پورہ میں کرائے کے مکان میں مقیم تھے ۔ ابتدائی معلومات سے لگتاہے کہ یہ واقعہ بنیادی طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
زینہ پورہ شوپیان میں دوران شب حادثہ
