عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اننت ناگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ایک زیر سماعت قیدی کی بیماری کی شکایت کے بعد ہسپتال میں موت ہو گئی۔ یہ بات حکام نے سنیچر کو بتائی۔اس کی شناخت جالندھر کے گاندھی کیمپ کے رہنے والے سنیل کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو این ڈی پی ایس کیس میں ملزم تھا۔ حکام نے بتایا کہ رات کے وقت اس نے بیماری کی شکایت کی۔انہوں نے بتایا کہ کمار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ BNSS کی دفعہ 194 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔