زیر زمین پانی کے تحفظ کے لئے ورلڈ بینک دے گا چھ ہزار کروڑ روپے

 نئی دہلی//زیر زمین پانی کے بحران کو حل کرنے کے متعلق حکومت کی اسکیم کو رفتار دینے کے لئے ورلڈ بینک نے اٹل انڈر گراونڈ واٹر پروجیکٹ کے تحت چھ ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد دینے کو منظوری دی ہے ۔ آبی وسائل کی وزارت نے آج یہاں بتاا کہ اس فنڈ کا استعمال ملک کے بڑے حصے میں انڈر گراونڈ واٹر کے وسائل میں اضافہ کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت کمیونٹی تعاون سے انڈر گراونڈ واٹر کو بڑھانے کا کام کیا جائے گا۔ یہ اسکیم پانچ سال کے لئے ہے اور اسے 2018-19 سے 2022-23 کے درمیان نافذ کیا جانا ہے ۔ یو این آئی