عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں زیرِ تعمیر پکل ڈل ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ میں ایتوار و پیر کی درمیانی شب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب پسی گرآئی جسکے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو دیگر لاپتہ ہو گئے اور ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیر رات حادثہ اُس وقت پیش آیا جب علاقہ میں بارش ہورہی تھی جس دوران ایچ آر ٹی کے قریب مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑی کا ایک حصہ کھسک گیا اور بھاری مقدار میں مٹی اور پتھر نیچے آ گرے جس کے نتیجے میں وہاں کام کر رہے مزدور اس کی زد میں آ گئے۔ جسمیں ا یک جے سی بی آپریٹر کی نعش اس وقت ملبے سے برآمد کرلی گی جسکی شناخت نواز احمد کے طور ہوئی جو ضلع ڈوڈہ کارہایشی تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور پروجیکٹ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر بچاؤ اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ ملبے میں دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ایک ہی مزدور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دو مزدور تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ اس حادثے میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔