سرینگر//شہر سرینگر کے راج باغ اور ریڈیو کشمیر کے نزدیک دریائے جہلم پر زیرو برج پردل کو موہ لینے والی ایک خاص قسم کی لکڑی پر نقشہ نگاری کر کے یہاں موجودتین ہٹوں(چبوتروں) کو حالیہ لاک ڈون کے دوران بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے،جس میں ان کمروں کے پنجرے والی کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ،دروازوں کو باہر نکالا گیااوراس طرح اس پل پر بنے ان چبوتروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔یہاں موجود چند لوگوں نے بتایا وہ پل پر شوق سے بیٹھنے کے لئے آتے ہیں، تاہم اب کی بار وہ تین ماہ کے بعد آئے ہیںاور وہ یہ دیکھ کر دھنگ رہ گئے کہ لکڑی سے بنے ان خوبصورت چبو تروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔لکڑی سے بنے ان خوبصورت کمروں کے دروازے ٹوٹ جانے کے بعد کتوں نے یہاں اپناقیام گاہ بنا لیا اور لوگ بھی غلاظت یہاں ہی ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کوئی اب بیٹھ بھی نہیں کر سکتا ہے۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا اس جگہ پر ہر موسم چاہے گرمی ہو یا سردی یہاں لوگ آتے تھے اور لطف اندوز ہوتے تھے۔ لوگوں نے اس توڑ پھوڑ پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمے سے اس خوبصورتی کو فوری طور بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔